1 اکتوبر 2015 - 14:41
اقوام متحدہ میں پہلی بار فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا + تصاویر

امریکا کے شہر واشنگٹن میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے جاری اجلاس کے دوران فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے خلاف خطاب کے بعد صدر محمود عباس نے ایک تقریب کے دوران سیکریٹری جنرل بان کی مون اور دیگر کی موجودگی میں روز گارڈن میں پرچم کشائی کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس نے عالمی برادری سے جنرل اسمبلی کی مستقل رکنیت کا مطالبہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پہلی بار فلسطین کا پرچم لہرا دیا ہے۔ امریکا کے شہر واشنگٹن میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے جاری اجلاس کے دوران فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے خلاف خطاب کے بعد صدر محمود عباس نے ایک تقریب کے دوران سیکریٹری جنرل بان کی مون اور دیگر کی موجودگی میں روز گارڈن میں پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر 80 سالہ فلسطینی صدر محمود عباس نے تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے، میں نے اپنے لوگوں سے کہا ہے کہ فلسطین کا پرچم اونچا لہرائے کیونکہ یہ ہماری شناخت کا نشان ہے۔ ادھر فلسطین کے مغربی علاقے رام اللہ میں ہزاروں افراد نے جمع ہو کر یہ اقوام متحدہ میں فلسطینی پرچم کشائی کے مناظر ٹی وی کی اسکرین پر دیکھے اور محمود عباس کا خطاب سنا۔

.......

/169